تیتر نہ دینے پر بزرگ شہری قتل
کراچی میں بزرگ شہری کا قتل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیتر نہ دینے پر بزرگ شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیتر چھیننے کے دوران بزرگ کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تیتر چھیننے کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری کو اینٹ کے وار کر کے قتل کیا تھا۔ 2 ملزمان کو شرافی گوٹھ سے گرفتار کر لیا ہے۔
قتل کی تفصیلات
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری سے تیتر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اینٹ کے پہ در پہ وار کر کے نواز علی کو قتل کر دیا۔
تحقیقات کا نتیجہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اس قتل کا انکشاف کیا جس کے بعد ملزمان کی نشاہدہی پر آلۂ قتل اینٹ برآمد کر لی گئی جبکہ مقتول سے چھینے گئے 2 تیتر اور پنجرا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔








