علی امین گنڈ پور کو ہٹانے کے لیے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں، اب ایسے بندے کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری سکول نہیں چلا سکتا، شیر افضل مروت۔
شیر افضل مروت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی بہنوں کی وجہ سے جیل سے باہر نہیں آسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
حضرت یوسف کی مثال
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بھائی عطا کیے تھے جبکہ عمران خان کو بہنیں نصیب ہوئی ہیں، اور ان کے ہوتے ہوئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کو گورننس اور اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرا دی
علی امین گنڈ پور کی ہٹائی جانا
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈ پور کو ہٹانے کے لیے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔ اب ایسے بندے کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری سکول نہیں چلا سکتا۔ موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔
وزیراعلیٰ اور اسٹیبلشمنٹ کے روابط
ان کا مزید کہنا تھا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں، موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔








