راولپنڈی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مسافر ویگن میں 19 سالہ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

راولپنڈی میں دلخراش واقعہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ روات کے علاقہ میں مسافر ویگن میں ملزمان 19 سالہ 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کرتے رہے، ملزمان زیادتی کے دوران بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آج یکم ربیع الاول ،پاکستان میں بھی چاندنظر آنے کا امکان

واقعہ کی تفصیلات

ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا شکار 19 سالہ دو بچوں کی ماں کپڑے لینے چیک بیلی موڑ سے روات بازار جا رہی تھی، مسافر وین میں سوار ہونے پرڈرائیور سلطان ویگن واپس چک بیلی کی جانب لے گیا۔ بیٹی کے شور کرنے پر کنڈکٹر نے اسے قابو کرلیا، چک بیلی موڑ کے قریب سے سلطان نامی ملزم کو وین میں بٹھایا گیا، ملزمان ویگن کو بگاشیخاں میں ایک مکان کے قریب لے گئے، بیٹی کو زبردستی مکان میں لے جانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کابینہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم

زیادتی کی تفصیلات

بیٹی کے شور مچانے پر عقیل نے کپڑا رکھ کر منہ دبا لیا، ملزمان گاڑی بگاشیخاں گاؤں کی سڑکوں پر گھماتے رہے، گاڑی کے اندر بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی، دو دو مرتبہ جبری زیادتی کے بعد شام ساڑھے چار بجے ملزمان بیٹی کو چک بیلی موڑ اتار دیا۔ ملزمان زیادتی کے دوران بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے، واقع کے کچھ دن بعد سلطان نے کال کرکے دھمکی دی کہ کسی کو بتانے پر زیادتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

متاثرہ خاتون کی حالت

متاثرہ خاتون نے واقعے کے بارے میں اپنے خاوند کو بھی بتایا لیکن اس نے خاموش رہنے کا کہا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کا واقع رمضان کریم سے پہلے کا ہے، مقامی افراد نے جرگہ کرکے اس معاملے کو دبائے رکھا اور پولیس کو رپورٹ ہونے میں تاخیر ہوئی۔ اب متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا جارہا ہے، شواہد کی بنیاد پر مقدمہ کی تفتیش آگے لے کر جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...