وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے تحت بجٹ اصلاحات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کا جائزہ بھی لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ مالی سال 2027-2026 کے بجٹ کی تجاویز پر کام جاری ہے، جبکہ پارلیمانی منظوری کے بغیر اضافی گرانٹس کے اجرا پر پابندی ہے۔ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا گیا ہے، جس کی مدد سے بار بار بجٹ میں تبدیلیاں روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ائیرپورٹ سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کی یقین دہانی اور بجٹ کی شفافیت

اعلامیے کے مطابق، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی۔ حکومت نے بجٹ بنانے کا طریقہ مزید شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ہنگامی فنڈز رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے، رواں مالی سال اس مد میں 300 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وزارت خزانہ کے متعلقہ دفاتر کو بجٹ اصلاحات کی ذمہ داری سونپ دی گئی، اور بجٹ پر مکمل کنٹرول کیلئے نئے اصول متعارف کرائے جائیں گے۔

تعمیری منصوبوں میں کٹوتی سے بچنے کی کوشش

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق، رواں مالی سال مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ پرکٹ لگانا پڑا۔ آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں کو سال کے درمیان کٹوتیوں سے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کی تیاریوں اور اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے جلد پاکستان آئے گا۔ حکومت نے مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور بجٹ فیصلوں میں تاخیر کم کرنے کیلئے اقدامات کے حوالے سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...