نسیم شاہ ایک بات ذہن نشین رکھیں، یہاں بیٹ گھمانے کی آزادی ہے مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے، سینیٹر حافظ حمداللہ
حافظ حمد اللہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں، وہ یہ کہ یہاں بیٹ گھمانے کی آزادی ہے مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پابندی کے 42 سال بعد بھی لاکھوں طلباء کے حقوق معطل ہیں
زبان پر پابندی کا ذکر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ زبان گھمانے پر کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں جرمانہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ نظام میں کانا، بہرا اور گونگا رہنا ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں۔ وہ یہ کہ
یہاں، بیٹ، گھمانے کی آزادی ہے۔ مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے۔ ورنہ کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں جرمانہ۔ موجودہ نظام میں، کانا، بہرا، اور گونگا رہنا ضروری ہے۔— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) March 30, 2026








