ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کرتے ہوئے ایران تک پہنچائی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس لیے اس وقت پوری اسلامی دنیا کو ایک اسلامی بلاک بنانا چاہیے، اسلامی ممالک اکٹھے ہوں اور اس حوالے سے پوری اسلامی دنیا اپنے لیے ایک سمت متعین کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کا قتل، مختلف شہروں میں 11 چھاپے، 37 لوگوں سے تفتیش، گرفتار ملزم پہلے بھی ملاقات کی کوشش کر چکا: پولیس

جنگ کا پس منظر

امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کرتے ہوئے ایران تک پہنچائی گئی ہے۔ اگر ایران میں انہیں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو پورے خطے پر اسرائیلی اور صہیونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی، ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازع دراصل فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا ایک تسلسل ہے۔ اسلامی دنیا کو سیاسی، باہمی تجارت اور دفاعی حوالے سے ایک مشترکہ معاہدہ کرنا چاہیے، اسی طرح صہیونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ بھی روکا جا سکتا ہے۔

پاکستان کا کردار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اس پیچیدہ صورتحال اور فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، ایوان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان نے میزبانی کی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے، مصر، ترکی اور سعودی عرب اس میں شریک ہوئے ہیں، تو ظاہر ہے کہ اسلامی دنیا کے یہ بڑے ممالک ہیں اور اتنے بڑے ممالک کے باہمی رابطے سے اسلامی دنیا کے لیے ایک متوازن سوچ ان شاء اللہ پیدا ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...