بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی
شاہین آفریدی کی خاموشی توڑی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل 11 کے چھکے میچ قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
بال ٹیمپرنگ کا تنازع
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی نےکہا ہے کہ گیند کی حالت تبدیل کیے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا اور اس پر ٹیم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انا طولیہ ڈپلومیسی فورم میں گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی
میچ کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی، جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔
کراچی کنگز کی فتح
اس پنالٹی کے بعد کراچی کنگز کو 14 کے بجائے صرف 9 رنز درکار رہ گئے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لی۔








