ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک مضبوط ضمانت چاہیے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے، مشاہد حسین
چین کا اہم کردار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس وقت چین کا کردار بہت اہم ہے، ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک مضبوط ضمانتی چاہیے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی، میانوالی پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار، متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا
چین کی جنگ بندی کی خواہش
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین چاہتا ہے ٹرمپ کے چین کے دورے سے پہلے جنگ بندی ہوجائے۔
یہ بھی پڑھیں: باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے 2 بھائی بھی بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے
ٹریڈ کی کنڈیشنز
انہوں نے مزید کہا کہ چین مئی کے مہینے میں ٹرمپ کے ہونے والے چین کے دورے کو جنگ بندی کے ساتھ مشروط کرسکتا ہے۔
پاکستان کی مضبوط پوزیشن
پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چین کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس وقت پاکستان کو بہت اچھی پوزیشن دی ہے اور پاکستان بہت اچھے طریقے سے معاملات لے کر چل رہا ہے۔








