حکومت کا اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
وفاقی حکومت کا اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمنٹنے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
کابینہ کمیٹی کا اجلاس
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمتِ عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی مستحکم ہے جہاں ڈیزل کے 23 سے 24 دن کے کافی ذخائر موجود ہیں جبکہ پیٹرول کی دستیابی بھی تسلی بخش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کا 45 واں کانووکیشن، 1689 گریجویٹس نے تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا
خام تیل کی صورت حال
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ خام تیل کے تقریباً 11 دن کے لیے ذخائر موجود ہیں اور مزید کھیپ راستے میں ہیں، جن سے اپریل تک ریفائنریوں کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے، خواجہ آصف
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی منصوبہ بندی
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی منصوبہ بندی فعال انداز میں جاری ہے اور بڑی مقدار میں سپلائی پہلے ہی مختلف تجارتی اور حکومتی معاہدوں کے تحت حاصل کی جا چکی ہے جبکہ ریفائنریوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خام تیل کو زیادہ سے زیادہ ریفائن کر کے ملکی طلب پوری کی جا سکے۔
عالمی منڈی کی عدم استحکام
اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی درآمدی لاگت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔








