جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ، ہلاکتیں
دھماکہ جنوبی لبنان میں
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ، ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی ہلاکت
’’جنگ‘‘ کے مطابق جنوبی لبنان میں دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایسوسی ایشن کی جانب سے دبئی میں “عید الاتحاد” تقریب کا انعقاد
زخمی اہلکار اور گاڑی کی تباہی
اقوام متحدہ امن مشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پچھلا واقعہ
گذشتہ روز بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔
فرانس کا اقدام
لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کے خلاف فرانس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے。







