جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ، ہلاکتیں
دھماکہ جنوبی لبنان میں
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ، ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ
اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی ہلاکت
’’جنگ‘‘ کے مطابق جنوبی لبنان میں دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
زخمی اہلکار اور گاڑی کی تباہی
اقوام متحدہ امن مشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل
پچھلا واقعہ
گذشتہ روز بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔
فرانس کا اقدام
لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کے خلاف فرانس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے。








