8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا
پاکستان اور اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کا شیڈول کا اعلان
وزرائے خارجہ کی ملاقات
جیو نیوز کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ وفاقی سیکرٹری داخلہ پر برہم
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
مذہبی آزادی کی خلاف ورزی
اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے بند رکھنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
اردن کے محکمہ اوقاف کا مؤقف
مشترکہ اعلامیے میں اردن کے محکمہ اوقاف کو مسجد اقصیٰ کے امور کا واحد مجاز ادارہ قرار دینے کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات روکنے کے لیے مؤثر اور فوری کردار ادا کرے۔








