لاہور پولیس کے 27 اہلکار وزیراعظم کی آمد پر وی وی آئی پی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب، معطل کردیے گئے۔

وزیراعظم کی لاہور آمد

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے 27 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر انہیں معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی عزت افزائی

اہلکاروں کی غیر حاضری

پولیس ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو آفیشل وزٹ کے دوران وزیراعظم کے روٹ پر تعینات اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب تھے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اہلکار، مین مارکیٹ، اوریگا سنٹر اور کلمہ چوک کے مقامات پر زمین اور بلند عمارتوں پر تعینات تھے، جب یہ بات حکام کے علم میں آئی تو انہوں نے تحقیقات شروع کردیں، پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا لیکن وہ اپنے سینئر ز کو مطمئن نہیں کرسکے۔

محکمانہ کارروائی

حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ مراسلے کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی وزیراعظم کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...