وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ

محسن نقوی کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کو نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این پر پابندی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری

نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا نے انہیں ادارے کی کارکردگی، جاری و آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی اور مؤثر عوامی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام

نادرا کی خدمات میں بہتری

’’جیو نیوز‘‘ کےمطابق، محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ 2 برس میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا کے سٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کرائے کی عمارتوں کے بجائے اپنی جگہ خرید کر بنائے جائیں اور اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے بھارت کو ’ہائیسٹ رسک کیٹیگری‘ میں شامل کر کے ویزا جانچ پڑتال مزید سخت کردی

اداروں کے ساتھ تعاون

وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور وزارتی سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نادرا کی اقدامات

چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے نادرا نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ بائیو میٹرک کے لیے چہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے نفاذ کے لیے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نادرا کی جانب سے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں، شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، اور پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری کردہ موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...