منی لانڈرنگ کیس: حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت بحال کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہورہا صرف انٹیلیجنس بیس آپریشنز ہو رہے ہیں، سیکیورٹی حکام کی میڈیا نمائندوں کو بریفنگ
عدالت کی ہدایات
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان نے فضیلہ عباسی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت بحال کرکے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفارتی شکست، جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی
ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی پیشی
ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، انکے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی تین مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ایک مرتبہ پیش نا ہوئیں اور تین دن کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تو ضمانت خارج ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے پہلگام حملے کو بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے دیا
منی لانڈرنگ کے الزامات
واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اس رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے بعد چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
حمزہ علی عباسی کا بیان
حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا نام اس مقدمے سے منسلک نہ کیا جائے۔
خاندانی حمایت
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بہن ایک کامیاب پروفیشنل ہیں اور بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان کے قانونی اور پیشہ ورانہ معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔








