اٹلی میں انوکھی واردات، چور چاکلیٹ سے بھرا ٹرک لے گئے، ’’ہم مجرموں کے ذوق کی تعریف کرتے ہیں‘‘: کمپنی
چوری کی انوکھی واردات
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں چوری کی انوکھی واردات نے سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس فراڈ کیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے
چاکلیٹ سے بھرا ٹرک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف کمپنی کا چاکلیٹ سے بھرا ٹرک اٹلی سے پولینڈ جارہا تھا کہ 12 ٹن چاکلیٹ چوری ہوگئی جن کی مقدار 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
کمپنی کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کمپنی نے اپنی چاکلیٹ کی چوری سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کو چاکلیٹ کھانے کا کہتے ہیں جسے چوروں نے واقعی سنجیدہ لے لیا ہے۔ ہم مجرموں کے غیر معمولی ذوق کی تعریف کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ کارگو کی چوری ہر سائز کے کاروبار کے لیے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
پتہ لگانے کی کوشش
کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر میمز
چاکلیٹ کی اتنی بڑی مقدار میں چوری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
ایک صارف نے چاکلیٹ کی تصویر لگائی اور کہا، "چور پوری زندگی ایسے کھا سکتا ہے۔"
ایک صارف نے میم شیر کی جس میں ایک شخص کو چاکلیٹ کے گرد دیکھا جاسکتا ہے۔








