راولپنڈی: سگی خالہ نے 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا
تازہ ترین واقعہ راولپنڈی میں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں ایک انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سگی خالہ نے مبینہ طور پر اپنی 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے اپنے خاوند کے ذریعے زیادتی کا نشانہ بنوایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ 4 افراد کی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، واقعہ میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
نازیبا ویڈیوز کی تیاری
ایکسپریس نیوز کے مطابق، خالہ نے اپنی بھانجی کے ساتھ اپنے خاوند کی نازیبا حرکات کی ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔ سنگدل خالہ نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر متاثرہ بھانجی کو پیرودھائی ہوٹل میں نائیکہ اور اس کے خاوند کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا
دو ماہ کی بدقسمتی
ہوٹل میں متاثرہ 17 سالہ لڑکی کو دو ماہ تک مختلف خریداروں کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد
بیان کی تفصیلات
مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ وہ اٹک میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کی حقیقی ہمشیرہ، مسماتہ آمنہ اور ان کا خاوند قیصر پیرودھائی میں رہتے ہیں۔ ہمشیرہ نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے ملنے بلایا اور مل کر اپنی بیٹی کو اغوا کرکے مری میں اپنی دوسری رہائش گاہ پر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی
زیادتی کا دھندہ
بیان کے مطابق، مری میں ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ذریعے میری بیٹی کو مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان دیگر لوگوں کے ساتھ بھی یہ کام کرتے رہے۔ بعد ازاں، انہوں نے بیٹی کو پیرودھائی لے آیا اور ہوٹل میں نائیکہ طیبہ اور اس کے خاوند زکارل کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے مزید شواہد سامنے آگئے
بلیک میلنگ کا شکا ر
ہوٹل پر نائیکہ اور اس کے خاوند بیٹی سے مختلف افراد کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔ میری ہمشیرہ اور ملزمان نے نازیبا ویڈیوز بنا کر بیٹی کو بلیک میل کیا اور جسم فروشی کا دھندہ کروایا۔ بہنوئی قیصر اور بمشیر ہوٹل آ کر بیٹی کا حال پوچھتے اور روزانہ 2 ہزار روپے لے کر چلے جاتے، جبکہ 50 ہزار روپے بھی انہی کے پاس ہیں۔
پولیس کی کارروائی
جب بیٹی منع کرتی تو ملزمان ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور تشدد کرتے تھے۔ ملزمان ہوٹل کے کمرہ نمبر 112 میں رہتے رہے اور دو ماہ تک بیٹی سے غیر اخلاقی دھندہ کرواتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








