پاکستانی کوششوں پر ایرانی سفیر کا اہم بیان جنگ بندی کیلئے سامنے آگیا
ایرانی سفیر کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی
پاکستان کی کوششوں کی تعریف
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی سفیر نے ایکس پر شیئر پوسٹ میں کہا کہ پاکستان جیسے دوست اور برادر ملک کی جانب سے امریکا-اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت روکنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے نیک نیتی، مثبت اقدام اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
آئندہ نکات
ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہاں چند نکات پیش کروں گا جنہیں میں آئندہ تھریڈز میں بیان کروں گا۔








