جھوٹ بولا جا رہا ہے، کیا مسئلہ ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی کی رپورٹس سامنے نہیں لائی جا رہیں: علیمہ خان
علیمہ خان کا میڈیا کو ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جھوٹ بولا جا رہا ہے، کیا مسئلہ ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی کی رپورٹس سامنے نہیں لائی جا رہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے: وزیراعظم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی آنکھ میں مسئلہ ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج ان کے ذاتی ڈاکٹرز سے کرایا جائے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
رپورٹس کی عدم موجودگی کا سوال
کیا مسئلہ ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی کی رپورٹس سامنے نہیں لائی جا رہیں؟








