سحر حیات نے اپنی علٰیحدگی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
سحر حیات کا علیحدگی پر بیان
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کری ایٹر سحر حیات نے اپنی علیٰحدگی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار تفصیلی بیان جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سمیع رشید نے ان کے والدین اور سب کے سامنے یہ بات کہی کہ: "اگر تمہیں الگ رکھنا ہے تو میں الگ رکھوں گا"۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
ذاتی مشکلات کا ذکر
سحر نے مزید بتایا کہ سمیع نے انہیں گندی گالیاں نکالتے ہوئے یہ کہا کہ وہ ان کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے۔ سحر کا کہنا ہے کہ ان کی لڑائی درحقیقت ایک دوست کی والدہ کی وفات کی باتوں سے شروع ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے بنگلہ دیش کے سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
طلاق کی وجوہات
سحر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعتراف کیا کہ انہوں نے سمیع رشید سے خلع لی ہے۔ انہوں نے جو وجوہات بیان کیں ان میں سمیع کا توہین آمیز رویہ اور مسلسل ہراساں کرنا شامل ہیں۔ سحر کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ طلاق کی دھمکیاں دی جاتیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
مالی مشکلات اور بے اعتنائی
سحر نے سمیع پر مالی فوائد حاصل کرنے اور بیٹی کی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنے کا بھی الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ سمیع نے ایک سال تک اپنی بیٹی کا خیال نہیں رکھا، جبکہ اب وہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لگا کر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
اللہ کسی کو آزمائش دے لیکن بچے کے لیے شوہر کے ہاتھوں ذلیل ہونے کی آزمائش کسی ماں کو نہ دکھائے۔ سحر کے شوہر نے کہا میرا پاؤں کا انگوٹھا منہ میں لے کر 20 منٹ بیٹھی رہو تو تمہیں الگ گھر میں رکھوں گا۔ سحر حیات اپنی طلاق پر پہلی بار سچ بول رہی ہیں۔ pic.twitter.com/fybfC0jtKz
— Eshaal زہـــرہ (@Eshaal0) March 31, 2026
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی مسلم دشمنی بے نقاب، بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی،کیا نعرے لگائے گئے ۔۔۔؟جانیے
گاڑی کی واپسی کا معاملہ
سحر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سمیع رشید نے اب تک ان کی گاڑی واپس نہیں کی ہے۔ سحر کا کہنا ہے کہ اگر سمیع کو اپنی بیٹی کی اتنی ہی فکر ہوتی تو وہ آ کر گاڑی کی چابیاں انہیں واپس کرتے، مگر ان کے لیے بیٹی سے زیادہ گاڑی اہم ہے۔
سمیع رشید کا جواب
سمیع رشید نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر سحر حیات پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے زبردستی خلع حاصل کی ہے، جبکہ سحر نے اپنے مؤقف سے جواب دیا ہے۔








