نسیم شاہ پر کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں” شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا نسیم شاہ کی تادیبی کارروائی پر بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کرکٹر نسیم کیخلاف تادیبی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "نسیم شاہ پر کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں۔"
نسیم شاہ کے ٹوئیٹ اور شوکاز نوٹس
نسیم شاہ کے ٹوئیٹ اور شوکاز نوٹس سے متعلق سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ کہ آپ کو یہ کام کرنا نہیں چاہیے، کھیل کے میدانوں کو ہم سیاست سے آلودہ ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ آپ کو بتایا گیا کہ غلط کام کیا تو یہ کہہ دیتے کہ میں معذرت کرتا ہوں، غلطی ہوگئی، انسان ہوں۔ آپ نے پھر جھوٹ بولا کہ ہیک ہوگیا جو 12 منٹ میں ریکور کر لیا، ایک گند کو چھپانے کے لئے مزید گند کیے۔
عوام کا ردعمل
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوام کی نظر سے گر چکا ہے، پابندی وغیرہ پی سی بی کا مسئلہ ہے، اسے دیکھنا چاہیے لیکن کچھ دیر کے لئے اس پر ضرور پابندی لگنی چاہیے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں۔
نسیم شاہ پہ کچھ دیر کے لئے ضرور پابندی لگنی چاہئے تاکہ دیگر بھی سبق سیکھ سکیں، شیر افضل مروت
بجائے اس کے کہ آپ کہہ دیتے کہ میں معذرت کرتا ہوں غلطی ہو گئی، آپ نے پھر جھوٹ گھڑ لیا کہ ہیک ہو گیا 12 منٹ میں آپ نے ریکور کرلیا، ایک گند کو چھپانے کے لئے آپ نے مزید گند کئے، لہذا وہ پبلک… pic.twitter.com/dG1v1ipf3F
— صحرانورد (@Aadiiroy2) March 30, 2026








