بال ٹمپرنگ کے الزام میں فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا گیا
فخر زمان کی معطلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بال ٹمپرنگ کے الزام میں فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو
پی سی بی کی تحقیقات
پی سی بی کے مطابق فخر زمان لیول 3 کے قصور وار قرار پائے ہیں۔ اس سلسلے میں فخر زمان ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
الزامات کا انکار
دوران سماعت فخر زمان نے الزام ماننے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز کیخلاف امپائرز نے فخر زمان پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔








