ایران کی جانب سے داغے گئے آج مزید 8 بیلسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 36 ڈرون کامیاب سے تباہ کئے گئے، متحدہ عرب امارات
ایران کے حملے کا جواب
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے آج بھی ایران کی جانب سے داغے گئے 8 بیلسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 36 ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کونسی جماعت مؤثر ہے؟ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی سروے رپورٹ آ گئی
حملوں کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک، یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے مجموعی طور پر 433 بیلسٹک میزائل، 19 کروز میزائل اور 1,977 ڈرونز کو ناکام بنایا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مسلح افواج کے 2 اہلکار دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے، جبکہ مسلح افواج کے ساتھ معاہدے پر کام کرنے والا ایک مراکشی شہری بھی شہید ہوا۔ اس کے علاوہ پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی اور بھارتی شہریوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی
زخمیوں کی تعداد
مجموعی طور پر 188 افراد زخمی ہوئے، جن کی چوٹیں معمولی، درمیانی اور شدید نوعیت کی ہیں۔ زخمیوں میں متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی، عراق، نیپال، نائجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔
وزارتِ دفاع کا عزم
وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی مفادات اور صلاحیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








