خدیجہ تشدد کیس، صنعتکار شیخ دانش اور ان کی اہلیہ ماہم کو سزا سنا دی گئی

فیصل آباد میں خدیجہ تشدد کیس کا فیصلہ

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خدیجہ تشدد کیس میں صنعتکار شیخ دانش اور ان کی اہلیہ ملزمہ ماہم کو سزا سنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی اعجاز احمد پر پی ٹی آئی کے تشدد اور گالیاں دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

سزا کی تفصیلات

متاثرہ کی طرف سے زین قریشی ایڈووکیٹ نے کیس لڑا۔ عدالت نے ملزم شیخ دانش کو پانچ سال قید اور ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ ماہم کو 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے راتوں رات شہرت حاصل کرنیوالی عائشہ کا میٹرک میں 3بار فیل ہونے کا انکشاف

واقعے کی پس منظر

واضح رہے کہ یہ واقعہ اگست 2022 میں پیش آیا تھا جس میں میڈیکل کی طالبہ خدیجہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال اور بھنویں مونڈی گئیں اور اس سارے عمل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گفتگو کو انکی ہدایت کے مطابق بیان کرنا بہنوں کا فرض ہے، کوئی ان کو اس فرض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتا، سلمان اکرم راجا

مقدمے کی تفصیلات

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متاثرہ طالبہ اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہتی ہے۔ جس کے دو بھائی برطانیہ اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اِس کی اپنے اسکول کی ساتھی انا شیخ کے ساتھ دوستی اور خاندانی مراسم تھے۔ جن کے والد اور مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش نے اُن کے گھر شادی کا پیغام بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا

تشدد کے واقعات

شکایت کنندہ لڑکی کے مطابق جب اُس نے رشتہ سے انکار کیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اسے اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے انہیں اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کا سر اور ایک ابرو مونڈھ دی اور ذلت آمیز سلوک کی ویڈیو بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے ساتھ سندھ میں 2 دن رعایت کی گئی، سلمان اکرم راجا

جنسی استحصال کا الزام

متاثرہ لڑکی کا دعوٰی ہے کہ ملزمان نے اُسے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور اس فعل کو ریکارڈ کیا۔ دھمکی دی کہ اِسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دینگے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز

واقعے کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر دستیاب ویڈیو کلپس میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک خاتون پر تشدد، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے، جوتے چاٹنے سمیت دیگر انسانیت سوز سلوک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...