جعلی پنشن اسکینڈل، 8 ملزمان نے 900 ملین روپے سے زائد کی پلی بارگین کرلی

قومی احتساب بیورو کی کامیابی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو کو حیدرآباد کے جعلی پنشن اسکینڈل میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ 8 ملزمان نے 900 ملین روپے کی پلی بارگین کرلی جبکہ اربوں روپے مالیت کی زرعی زمین بھی سرنڈر کردی۔ گزشتہ ماہ مرحوم افسر کی بیوہ نے بھی ڈھائی ارب روپے کی پلی بارگین کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پلی بارگین کی تفصیلات

سما ٹی وی کے مطابق ملزمان نے پلی بارگین میں آم اور لیموں کے باغات بھی نیب کو دے دیئے۔ پلی بارگین میں وصول اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو 2 ارب سے زائد ہے۔ ملزمان کی فیملی جعلی پنشن کی بینفیشری تھی۔ 8 ملزمان نے پوری فیملی کی جانب سے پلی بارگین کی، جن میں عزیز اللہ، لیاقت علی، رمضان داوچ، امداد علی، ممتاز علی، ذوالفقار علی، محمد علی اور احسان علی شامل ہیں۔

نیب کی تحقیقات

نیب نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پنشن اسکینڈل کی تحقیقات کی تھیں۔ نیب کو 2 ماہ کے دوران جعلی پنشن اسکینڈل میں دوسری کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ ماہ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی بیوہ نے ڈھائی ارب کی پلی بارگین کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...