ٹرمپ کے عرب ممالک سے جنگی اخراجات طلب کرنے جیسے بیانات امتِ مسلمہ کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہیں، سراج الحق
سراج الحق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب ممالک سے جنگی اخراجات طلب کرنے جیسے بیانات امتِ مسلمہ کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب کی طرف سے اربوں روپے کی زائد ادائیگیوں کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی
مسلم ممالک کی یکجہتی کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ مسلم ممالک اختلافات بھلا کر یکجا ہوں؟ ہمیں اپنے وسائل اور خودمختاری کا تحفظ کرنا چاہیے اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط مؤقف اپنانا چاہیے۔
خطرات اور تنبیہ
اگر ایسا نہ ہوا تو خدا ناخواستہ، اندلس و غرناطہ کی طرح اپنے ہی ملک میں غلام بنا لیے جانے کا خطرہ ہے!








