سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیصلوں کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لینےپر زور
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے اہم اور تفصیلی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت پارلیمنٹ کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل کے بیان پر شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا:طلال چودھری
قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی اپنانا اور سیاسی روابط کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی کے قیام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ خطے کی کشیدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
پارلیمنٹ کا کلیدی کردار
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔








