عمران خان کی رہائی کے لیے تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری، اب تک 10 ہزار سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شفعی جان
پشاور: پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی تیزی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں بھرپور انداز میں کیمپس لگائے جا رہے ہیں اور کل صوبے بھر میں 272 کیمپس قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور، ویڈیو بیان بھی آگیا
نوجوانوں کی شمولیت اور ممبرشپ کا آغاز
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبر ڈیجیٹل فارمنگ پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے پورے پاکستان سے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا اور باقاعدہ ممبرشپ دی جائے گی۔ عوام اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ممبرشپ کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو بھی اس حوالے سے مسلسل کالز موصول ہو رہی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جلد ایک لاکھ رضاکاروں کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ ایک لاکھ ممبران مکمل ہونے پر ان سے باقاعدہ حلف لیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر سہیل آفریدی حلف برداری کرائیں گے۔ حتمی ہدف 10 لاکھ رضاکاروں کی تنظیم سازی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں کمانڈ فیصلوں کے لیے ChatGPT استعمال کرتا ہوں، امریکی جنرل کا انکشاف
عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری
شفیع جان نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی قیادت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ایک مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، جسے حتمی شکل دے کر قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پارٹی اور کارکنان دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ آئندہ کا لائحہ عمل مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہونا چاہیے اور کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ ملک بھر میں اس وقت ایک ہی مطالبہ نمایاں ہے، اور وہ ہے عمران خان کی رہائی، جس کے لیے بھرپور تیاری جاری ہے۔
پی ٹی آئی کا بڑا اعلان
PTI BIG ANNOUNCEMENT۔
تحریک باقاعدہ کام شروع کل سے پورے خیبر پختخواہ میں 1200 سے زائد کیمپز لگنے جا رہے ہیں۔
شفیع جان pic.twitter.com/wU6E2sPExj— Numi.Shah (@Shah15446472) March 31, 2026








