منصوبہ بندی کے ساتھ انتہائی قریبی لوگوں کے ساتھ مل کر مائنس عمران خان منصوبے پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے ،مشال یوسفزئی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما کی وضاحت
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سب پوچھتے تھے مائنس عمران خان کیسے ہوگا؟ تو مائنس عمران خان ایسے ہوتا ہے، پورے پلاننگ کے ساتھ انتہائی قریبی لوگوں کے ساتھ مل کر مائنس خان کے منصوبے پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ ہر چیز نارملائز کروائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک
عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں کی کمی
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مہینوں سے ملاقات نہیں ہورہی۔ خان صاحب اور بی بی صاحبہ کی صحت کے متعلق خبریں آرہی ہیں لیکن پارٹی کے فیصلہ سازوں کی ترجیحات سب کے سامنے ہیں، سب اچھا چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین سپن باولر ساجد خان انجری کا شکار
تاریخ کا دہرانا
عمران خان صاحب نے ہمیں کووڈ میں پاکستانیوں کو ارتغل ڈرامہ دیکھنے کو کہا تھا جو تاریخ کی عکاسی تھا۔ آج کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ساتھ کے بغیر نیٹو تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا، ٹرمپ
سیاسی سرگرمیاں اور اغواء کے واقعات
صنم جاوید کہتی تھی مائنس عمران خان نا منظور، جان نشینی نا منظور تو کے پی سے اغوا کر کے اسے کوٹ لکپت میں بند کردیا گیا۔ عالیہ حمزہ باجی نعرہ لگاتی یا ڈٹ جاؤ یا ہٹ جاؤ تو رات کی تاریکی میں ان کو بھی اغوا کر کے کوٹ لکپت جیل لے جا کر لا پتہ کروا دیا گیا۔ پاکستانیوں سمجھ تو رہے ہوں گے، خان صاحب کے ساتھ دھوکہ کہاں سے ہورہا ہے۔
مائنس خان کی نا منظوری
مائنس خان کل بھی نا منظور تھا، آج بھی نا منظور ہے۔








