پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا
بارش کے باعث میچ منسوخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100روپے اضافہ
میچ کی تفصیلات
پی ایس ایل 11 میں منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ تاہم مسلسل بارش اور آندھی کے سبب پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
میدان کی صورتحال
لاہور میں آندھی اور تیز بارش کے سبب میدان میں پانی بھر گیا تھا۔ کٹ آف ٹائم کے بعد امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔








