اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صد، ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر اور شہاب زبیری نائب صدر منتخب

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں رواں سال کیلئے متفقہ طور پر سینیٹر سرمد علی کو صدر، محترمہ ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر، شہاب زبیری نائب صدر، جناب محمد اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور جناب نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اجلاس کی تفصیلات

سالانہ اجلاس عام صدر سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2025-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال 2025 کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کی فلموں میں انٹری

پرنٹ میڈیا کی صورتحال پر تشویش

جنرل کونسل نے ایک قرار داد کے ذریعے خطے کی موجودہ صورتحال اور معاشی بحران کے دور میں پرنٹ میڈیا کے ابتر حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس صورتحال کی وجہ سے اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں، جن میں سے اکثر تباہی کے دہانے پر ہیں۔ کونسل نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری نرخوں میں اضافہ کے منظور کیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان ہمیشہ جھوٹ بولتی اور جیل کے باہر فساد پھیلاتی ہیں، قاسم اور سلیمان 2 سال کہاں تھے؟ کھیل داس کوہساتانی۔

ڈان میڈیا گروپ کے مسئلے پر احتجاج

اے پی این ایس کی جنرل کونسل نے اپنے اجلاس میں ایک قرارداد میں گزشتہ 17 ماہ سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈان میڈیا گروپ کو سرکاری اشتہارات پر مکمل پابندی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔ جنرل کونسل نے اس رائے کا اظہار کیا کہ ڈان میڈیا کو سرکاری اشتہارات سے محروم کرنا ناانصافی اور ناجائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی: علی امین گنڈا پور

شرکت کرنے والے اراکین

جنرل کونسل میں پورے ملک سے 118 اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل نے ممتاز احمد پھلپوٹو، ناصر داد بلوچ اور علی بن یونس پر مشتمل ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نے اپنی نئی فلم “لو گرو” کی ٹکٹیں سستی کرنے کا اعلان کر دیا، نئی قیمت کیا ہوگی ؟ جانئے

بلا مقابلہ منتخب ہونے والے اخبارات

مندرجہ ذیل اخبارات اور جرائد بلامقابلہ منتخب ہوئے:

  • روزنامہ آغاز
  • روزنامہ بزنس ریکارڈر
  • روزنامہ دیانت
  • روزنامہ ڈان
  • روزنامہ جسارت
  • روزنامہ جدت (کراچی)
  • روزنامہ جنگ
  • روزنامہ خبریں
  • روزنامہ تجارت
  • روزنامہ دنیا
  • روزنامہ نوائے وقت
  • روزنامہ پاکستان (لاہور)
  • روزنامہ اوصاف
  • روزنامہ صحافت
  • روزنامہ عوام (کوئٹہ)
  • روزنامہ مشرق (کوئٹہ)
  • روزنامہ وحدت
  • روزنامہ مشرق (پشاور)
  • روزنامہ کاوش
  • روزنامہ آفتاب (ملتان)
  • روزنامہ کلیم
  • روزنامہ بزنس رپورٹ
  • روزنامہ پیغام
  • روزنامہ سٹی 42
  • روزنامہ پاکستان آبزرور
  • روزنامہ ہلچل
  • روزنامہ سیادت
  • ماہنامہ نئے افق
  • ماہنامہ دستک
  • ماہنامہ نیا رخ
  • ہفت روزہ عزم
  • ہفت روزہ تکبیر
  • ماہنامہ سنٹر لائن
  • عبرت میگزین

خواتین ناشرین کی نمائندگی

مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر روزنامہ نو سج کراچی کی زاہدہ عباسی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔ نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...