اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صد، ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر اور شہاب زبیری نائب صدر منتخب
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں رواں سال کیلئے متفقہ طور پر سینیٹر سرمد علی کو صدر، محترمہ ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر، شہاب زبیری نائب صدر، جناب محمد اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور جناب نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا: مجتبیٰ شجاع الرحمان
اجلاس کی تفصیلات
سالانہ اجلاس عام صدر سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2025-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال 2025 کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اس نازک گھڑی میں پاکستان قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
پرنٹ میڈیا کی صورتحال پر تشویش
جنرل کونسل نے ایک قرار داد کے ذریعے خطے کی موجودہ صورتحال اور معاشی بحران کے دور میں پرنٹ میڈیا کے ابتر حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس صورتحال کی وجہ سے اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں، جن میں سے اکثر تباہی کے دہانے پر ہیں۔ کونسل نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری نرخوں میں اضافہ کے منظور کیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان کر دیا
ڈان میڈیا گروپ کے مسئلے پر احتجاج
اے پی این ایس کی جنرل کونسل نے اپنے اجلاس میں ایک قرارداد میں گزشتہ 17 ماہ سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈان میڈیا گروپ کو سرکاری اشتہارات پر مکمل پابندی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔ جنرل کونسل نے اس رائے کا اظہار کیا کہ ڈان میڈیا کو سرکاری اشتہارات سے محروم کرنا ناانصافی اور ناجائز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھارت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے
شرکت کرنے والے اراکین
جنرل کونسل میں پورے ملک سے 118 اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل نے ممتاز احمد پھلپوٹو، ناصر داد بلوچ اور علی بن یونس پر مشتمل ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے دہلی، کابل سے کراچی،غیر رسمی تجارت کے خفیہ راستے اور قومی مفاد
بلا مقابلہ منتخب ہونے والے اخبارات
مندرجہ ذیل اخبارات اور جرائد بلامقابلہ منتخب ہوئے:
- روزنامہ آغاز
- روزنامہ بزنس ریکارڈر
- روزنامہ دیانت
- روزنامہ ڈان
- روزنامہ جسارت
- روزنامہ جدت (کراچی)
- روزنامہ جنگ
- روزنامہ خبریں
- روزنامہ تجارت
- روزنامہ دنیا
- روزنامہ نوائے وقت
- روزنامہ پاکستان (لاہور)
- روزنامہ اوصاف
- روزنامہ صحافت
- روزنامہ عوام (کوئٹہ)
- روزنامہ مشرق (کوئٹہ)
- روزنامہ وحدت
- روزنامہ مشرق (پشاور)
- روزنامہ کاوش
- روزنامہ آفتاب (ملتان)
- روزنامہ کلیم
- روزنامہ بزنس رپورٹ
- روزنامہ پیغام
- روزنامہ سٹی 42
- روزنامہ پاکستان آبزرور
- روزنامہ ہلچل
- روزنامہ سیادت
- ماہنامہ نئے افق
- ماہنامہ دستک
- ماہنامہ نیا رخ
- ہفت روزہ عزم
- ہفت روزہ تکبیر
- ماہنامہ سنٹر لائن
- عبرت میگزین
خواتین ناشرین کی نمائندگی
مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر روزنامہ نو سج کراچی کی زاہدہ عباسی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔ نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔








