کشیدگی کم کی جائے اور سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے، پیوٹن

پیوٹن کا پرامن حل کی حمایت

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ خطے میں فوری طور پر کشیدگی کم کی جائے اور سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران لڑائی روک کر جوہری مذاکرات دوبارہ کریں: انتونیو گوتریس

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی فوجی اور سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جاری لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنا انتہائی ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے سیاسی و سفارتی اقدامات کو فعال بنانا ہوگا تاکہ تنازع کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

روسی حکومت کا بیان

روسی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ روس خطے کے تمام ممالک کے ساتھ روایتی طور پر دوستانہ اور باہمی مفادات پر مبنی تعلقات رکھتا ہے، اور وہ کسی بھی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...