گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے رہنمائی جاری

گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 روز میں فتنہ الہندوستان کے کتنے دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے۔ اہم تفصیلات جانیے۔

تہوار کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری مقدس ہفتہ منا رہی ہے۔ مسیحی برادری جمعہ 3 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور اتوار 5 اپریل کو ایسٹر منا رہے ہیں۔ اسی طرح ہفتہ 4 اپریل کو متبرک ہفتہ اور سوموار 6 اپریل کو ایسٹر منڈے منایا جائے گا۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں عبادت کے علاوہ تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھی شاعر کا قتل، لے پالک بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

سیکیورٹی انتظامات

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جاری کردہ سیکیورٹی گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی عبادت گاہوں، رہائشی علاقوں، عوامی مقامات، شہری مراکز، تفریحی پارکس، شاپنگ سینٹرز اور سنیما ہالز کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مسیحی عبادت گاہوں اور رہائشی علاقوں میں ہائی ریزولوشن CCTV کیمرے نصب کیے جائیں، حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر فراہم کیے جائیں۔ گرجا گھروں کے تمام داخلی راستوں پر سخت اور بلاامتیاز چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ پارکنگ کا انتظام عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسیحی برادری کے رضاکار ہائی الرٹ رہیں۔

تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان کیساتھ ٹریفک مینجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے تمام ضروری مشقیں مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر ٹک ٹاک براڈ پر کانفرنس کا انعقاد، کئی ممالک سے لوگوں کی شرکت

پولیس اور سیکیورٹی کی نگرانی

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر روشنی کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے اور تقریبات کے اختتام تک مسیحی عبادت گاہوں کے گرد 24/7 پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ نے غیر ملکیوں، خاص طور پر مشنری مسیحی راہنماؤں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی ہے۔

ضرورت کے مطابق اہم مقامات پر اینٹی رائٹ فورس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی انٹیلی جنس شئیرنگ کے نتیجے میں نشاندھی کردہ علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشنز مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار :کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک سڑک کتنے دنوں تک بند رہے گی؟ جانیے

ایسٹر کی تقریب کے قریب سیکیورٹی

ایسٹر کے موقع پر تمام عبادت گاہوں کے قریب ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ موجود رہے گی اور ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے۔ انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہوٹلز اور ریسٹ ہاؤسز میں ہوٹل آئی سافٹ وئیر کا استعمال یقینی بنائیں۔

ڈویژنل اور ضلعی انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں اور امن کمیٹیوں کا انعقاد کیا جائے۔

تحقیقات اور سیکیورٹی آڈٹ

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور عملہ تقریبات کے اختتام تک ڈیوٹی پر موجود رہے گا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ذاتی طور پر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔

اس موقع پر تمام اضلاع میں قائم کردہ کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول سے منسلک کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے جاری کردہ سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...