معذور بھائی کے سامنے بہن سے زیادتی اور قتل کیس : درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، نشانِ عبرت بنایا جائے گا : حنا پرویز بٹ

واقعہ کی تفصیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے معذور بھائی کے سامنے مبینہ زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اطلاعات کے مطابق، نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ذاتی معالجین سے علاج کی اجازت دینا کوئی رعایت یا خصوصی سہولت نہیں بلکہ بنیادی اور آئینی حق ہے، چودھری سرور

وزیر اعلیٰ کا موقف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا یہ اندوہناک واقعہ انتہائی سفاکانہ، انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ اور ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اہل خانہ سے ملاقات کی، اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تحقیقات کی پیش رفت

پولیس کے مطابق، 3 خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں کیس پر کام کر رہی ہیں۔ کرائم سین اور پی ایف ایس اے ٹیمیں شواہد اکٹھے کر چکی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ جیو فینسنگ اور سی ڈی آر کے ذریعے اصل ملزمان تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے صوبہ خوزستان میں 23 مشتبہ اسرائیلی جاسوسوں پر فردِ جرم عائد

حنا پرویز بٹ کا عزم

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معصوم بچیوں کے خلاف ایسے سنگین جرائم کسی مہذب معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی، اور شفاف، میرٹ پر مبنی تفتیش کے ذریعے اصل ملزمان کو بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسی مجرم کو نہیں چھوڑا جائے گا اور نہ ہی کسی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب

حفاظتی اقدامات

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے واضح ویژن کے مطابق ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی پیشرفت مسلسل مانیٹر کرے گی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی، اخلاقی اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گی۔

آئندہ کے لائحہ عمل

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کمسن بچی کے قاتلوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے، اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اسی عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...