مریم نواز کے الیکشن کو متنازعہ نہ بنانے اور الیکشن سے دستبرداری کیلئے مخالف امیدوار کو 1 ارب روپے کی پیشکش کا دعویٰ سامنے آگیا

مریم نواز کے الیکشن سے متعلق 1 ارب روپے کی پیشکش

لاہور (ویب ڈیسک) صحافی سید ذیشان عزیز نے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کے الیکشن کو متنازعہ نہ بنانے اور الیکشن سے دستبرداری کیلئے مخالف امیدوار مہر شرافت کو 1 ارب روپے کی پیشکش کی گئی جسے قبول کرنے سے مہر شرافت انکاری رہے۔ آخر میں انہوں نے 9 مئی کے مقدمات میں بے گناہ لوگوں کی رہائی کی ڈیمانڈ رکھی جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو موجودہ مالی سال کتنے بیرونی قرضے اور گرانٹس ملیں ۔۔۔؟ اقتصادی امور ڈویژن نےاہم تفصیلات جاری کر دیں

مہر شرافت کا انکار

اپنے ایک ولاگ میں سید ذیشان عزیز نے کہاکہ مجھے ایک ذریعے نے بتایا کہ جب مریم نواز اور مہر شرافت کا الیکشن ابھی ہونا تھا تو کسی نے مہر شرافت سے رابطہ کیا اور آفر کی کہ لگ بھگ ایک ارب روپے لے لیں اور ہماری صرف 2 خواہشات ہیں، وہ پوری کرلیں۔ ایک تو الیکشن سے ایک دو دن پہلے بیٹھ جائیں اور مریم نواز جیت جائیں گی۔ اگر پیچھے نہیں ہٹتے تو نتیجہ آنے کے بعد آپ اپنی ہار تسلیم کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا میں برفباری

مخصوص آفرز

مریم نواز کی جیت کو متنازعہ مت بنائیں، ساتھ ہی ایڈوائزی، ٹکٹ اور پنجاب میں کہیں بھی کوئی کام ہو، وہ بھی کروادینے کی پیشکش کی گئی۔ مریم سے ون آن ون ملاقات کی بھی آفر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سڑکوں پر افطار کرانے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار

الیکشن کے نتائج کا اعلان

مہر شرافت نے اس آفر کو انکار کردیا کہ الیکشن لڑوں گا اور جو بھی نتیجہ ہوگا دیکھ لوں گا۔ پھر نتیجہ آیا، مریم نواز کی جیت کا اعلان ہوتا ہے تو 9 فر وری کو آر او آفس میں ایک درخواست جمع کراتے ہیں کہ سی سی ٹی وی، فارم 45، 47 کا تمام ریکارڈ اور انتخابی عمل کا حصہ سب لوگوں کی انکوائری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی، سڑک پر شگاف کی ویڈیو وائرل

دوبارہ رابطہ

اسی دن مہر شرافت سے ڈیل آفر کرنے والا بندہ رابطہ کرتا ہے کہ اب مان جائیں، درخواست بھی آگئی جو آپ کو بھیج چکا، آفر آج بھی وہی ہے، مہر شرافت نے درخواست واپس لینے سے انکار کیا۔ 10 فروری کو دوبارہ درخواست دیتے ہیں تو وہی درخواست پھر آجاتی ہے کہ پتہ ہے، کچھ نہیں ہونا، آپ متنازعہ نہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جیولرز کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا ملزم 48 گھنٹوں میں گرفتار

الیکشن کمیشن اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب اقدام

ذیشان عزیز نے مزید بتایا کہ اس کے بعد مہر شرافت الیکشن کمیشن اور اپیلٹ ٹربیونل چلے جاتے ہیں، پھر وہی شخصیت رابطہ کرتی ہے کہ یہ درخواستیں دی ہیں، یہ لیں، ان درخواستوں پر کچھ بھی نہیں ہونا، اب شور نہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی جنرل راکیش شرما نے پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کر دی

مہر شرافت کی تصدیق

ولاگ میں ان کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے مہر شرافت سے تصدیق کیلئے رابطہ کی تو انہوں نے کہاکہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے لیکن بات ادھوری ہے۔ اس سے آگے پھر میں نے کہاکہ ڈیل کی سمجھ نہیں آتی، پیسے اور عہدہ لینا نہیں، میں آپ کو ایک آفر کرتا ہوں کہ 9 مئی کے کیسز کے بے گناہ لوگوں کو رہا کردیں، میں اس الیکشن کو مزید متنازع نہیں بناوں گا۔

رابطہ منقطع

لیکن یہ بات عمران خان کو ضرور بتاؤں گا کہ یہ ڈیل آفر کی۔ مجھے یہ آفرز ہوتی رہیں، اس کے بعد مذکورہ شخصیت نے کہاکہ آپ کا موقف آگیا، میں ڈسکس کرلوں گا اور اس کے بعد میرا (مہر شرافت) اس شخصیت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

pp 159

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...