آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ ایڈم زمپا نے بھارتی لیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا
ایڈم زمپا کا انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے اسٹار اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مجھے میری مہارت کے حساب سے وہ معاوضہ نہیں مل رہا تھا جو دیگر کھلاڑیوں کو ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: دسترس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کی جانب سے منفرد نمائش
پی ایس ایل میں شمولیت کی وجوہات
جیو نیوز کے مطابق ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں آسٹریلوی لیگ اسپنر نے کہا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ بھارتی کرکٹ لیگ کافی زیادہ وقت لیتی ہے اور وہاں مجھے میری مہارت کے حساب سے معاوضہ بھی نہیں مل رہا تھا اس لیے اسے کھیلتے رہنا میرے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔
کرکٹ سے وقفہ اور پی ایس ایل کی پیشکش
ایڈم زمپا نے کہا کہ میں آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا سوچ رہا تھا لیکن اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جسے میں نے قبول کر لیا اور یہ سب کچھ بہت جلدی ہو گیا جسے میں انجوائے کر رہا ہوں۔
پی ایس ایل میں کارکردگی اور شاہین آفریدی کی تعریف
خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے متاثر بھی کیا ہے اور پی ایس ایل کے معیار کو بھی سراہا ہے۔
کراچی کنگز میں شامل ایڈم زمپا نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار بولر ہیں اور جب وہ بولنگ کرتے ہیں تو ہر گیند پر کچھ نہ کچھ خاص ہونے کا احساس ہوتا ہے۔








