چند روز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے درآمدی لاگت کے اثرات کا جزوی بوجھ عوام تک منتقل کرنے اور موٹر سائیکل سواروں اور کسانوں جیسے مخصوص طبقات کو سبسڈی دینے کے لیے آئندہ ایک ہفتے کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامنی کوئی رنگ نہیں بلکہ دماغ کا تخلیق کردہ ایک وہم ہے، ماہرین کا انکشاف

سرکاری عہدیدار کی وضاحت

انگریزی جریدے ڈان کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں چند روز میں اضافہ متوقع ہے، تاہم اس اضافے کی حتمی شرح عالمی منڈی میں ہونے والی تازہ تبدیلیوں کے مطابق طے کی جائے گی۔ یہ بات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد سامنے آئی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور وفاقی اقتصادی ٹیم کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال، سڑکیں تالاب بن گئیں

عوامی تحفظات

انہوں نے کہا کہ عالمی قیمتوں کے مکمل اثرات بھی عوام تک منتقل کیے جا سکتے ہیں، تاہم منتخب طبقات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، جس کا انحصار صوبوں کی ترجیحات پر ہوگا۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں 200 روپے سے زائد کا فرق موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی؛ روس نے ثالثی کی پیش کش کردی

سبسڈی کا نقشہ

یہ بھی زیر غور ہے کہ آیا پیٹرول کی مکمل قیمت اور ڈیزل کے فرق کا نصف حصہ صارفین پر منتقل کیا جائے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ کو پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی جانب سے فراہم کردہ تازہ قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً 129 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر چکی ہے اور یہ رقم 158 ارب روپے سے تجاوز نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: رکشہ اور ڈالے میں ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

صوبوں کی شمولیت

وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے تفصیلی مشاورت کے بعد چاروں صوبوں کو اس “قومی ذمہ داری” میں شریک ہونے پر آمادہ کیا ہے تاکہ پیٹرولیم سبسڈی کا بوجھ صرف وفاق تک محدود نہ رہے۔

صوبوں کی سبسڈی میں شمولیت

اس حوالے سے اتفاق کیا گیا کہ پنجاب اور سندھ اپنی آبادی کے تناسب سے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا اپنی کھپت کے مطابق سبسڈی میں حصہ ڈالیں گے۔ تاہم بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ نے یہ مؤقف دہرایا کہ دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل اضافہ کر کے صرف ترجیحی شعبوں کو براہِ راست سبسڈی دی جائے، لیکن اس تجویز کو “سیاسی طور پر حساس” قرار دیتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...