ماضی میں لوگ مایوس ہو کر سیاستدانوں کی طرف جاتے تھے، آج سیاستدان بے بس ہو چکے ہیں: سراج الحق
سراج الحق کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ماضی میں لوگ مایوس ہو کر سیاستدانوں کی طرف جاتے تھے، آج سیاستدان بے بس ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چودھری پر سازش کا الزام ابھی ثابت نہیں ہوا، سپریم کورٹ نے ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
بلوچستان کا اہمیت
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان رقبے، سیاسی و سماجی لحاظ سے اہم صوبہ ہے، حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔ ماضی میں لوگ مایوس ہو کر سیاستدانوں کی طرف جاتے تھے، آج سیاستدان بے بس ہو چکے ہیں۔ ہمیشہ سینیٹ میں بطور سینیٹر بلوچستان کی ترجمانی کی۔ اب بھی وقت ہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔
مسائل کے حل کی ضرورت
سراج الحق نے مزید کہا کہ جب تک تمام ادارے اپنا کام نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔








