مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر

مشرق وسطیٰ کی صورتحال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا۔ پاکستان سے 32 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2528 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے، نتین یاہو

ایئرپورٹ ذرائع کی معلومات

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جن میں پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (بدھ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟

پروازوں کی منسوخی کی تفصیلات

کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں ریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔

لاہور اور دیگر ایئرپورٹس کی صورتحال

لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں دبئی اور بحرین سیکٹر شامل ہیں۔ پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...