بال ٹیمپرنگ کا الزام، فخرزمان نے 2 میچز کی پابندی کیخلاف اپیل دائرکردی
فخر زمان کی پابندی کے خلاف اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 11 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرب علی نے سال 2025ء کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا
پی سی بی کی جانب سے پابندی
گزشتہ روز پی سی بی نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا تھا اور انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی۔
اپیل کا عمل
ذرائع کا کہناہے کہ اب فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی میں اپیل دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوئی تھی جس کے پیش نظر میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا تھا.








