راولپنڈی میں 17 سالہ بھانجی سے جنسی زیادتی اور جسم فروشی کرانے میں ملوث خالہ، خالو اور نائیکہ گرفتار
راولپنڈی میں لڑکی کا اغوا اور زیادتی کا واقعہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے سمیت نائیکہ کے حوالے کرنے اور دو ماہ تک لڑکی سے جسم فروشی کا دھندہ کرانے میں ملوث متاثرہ لڑکی کے خالہ و خالو سمیت نائیکہ کو گرفتاری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بہادر خاتون نے کار چور کو دبوچ کر واردات ناکام بنادی
مقدمہ درج کرانے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی کی والدہ نے پیرودھائی پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہمشیرہ مسماتہ آمنہ بی بی جو پیرودھائی میں رہتی ہے، نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے بلایا اور اپنے خاوند قیصر کے ساتھ مل کر اس کو اغوا کرکے دوسری رہائش مری میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
زیادتی اور تشدد کے مظالم
جہاں بیٹی کے خالو قیصر نے بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر اورتشدد کرکے ہمشیرہ نے نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں۔ بعدازاں دونوں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے۔
جسم فروشی کا دھندہ
جہاں ایک ہوٹل پر نائیکہ مسماتہ طیبہ اور اس کے خاوند ذکا ل کے حوالے کردیا گیا۔ وہاں وہ اس سے زبردستی ویڈیوز وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے۔ جبکہ ہمشیرہ اور بہنوئی وہاں خیریت پوچھنے جاتے اور روزانہ دو ہزار روپے لے کر آتے رہے۔








