الیکشن کمیشن نے 4 جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن کی کارروائیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیسز کو سماعت کےلئے مقرر کرتے ہوئے چار سیاسی جماعتوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے: وزیر اعظم
سماعت کی تاریخیں
شاہ خاقان عباسی کی عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 7 اپریل کو مقرر کی گئی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کو نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ریلیف پیکیج کے نمایاں نکات
دیگر جماعتوں کے کیسز
اس کے علاوہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر کارروائی
الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس پر مزید کارروائی ہوگی اور چاروں سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔








