پنجاب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی، سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا مراسلہ کو ارسال کردیا گیا
پنجاب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت، محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا مراسلہ اے جی آفس سمیت دیگر محکموں کو ارسال کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
کٹوتی کا طریقہ کار
مراسلے کے مطابق گریڈ سترہ اور اس سے زائد افسران کی دو دن کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ اپریل 2026 کی تنخواہوں سے دو روز کی بنیادی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ یہ کٹوتی خودمختار، نیم خودمختار اداروں، کمپنیز، اور لوکل گورنمنٹ کے افسران پر بھی لاگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی کی ملاقات
فنڈز کی تقسیم
کٹوتی کی رقم وزیراعظم کے آسٹریٹی فنڈ 2026 پنجاب میں جمع کرائی جائے گی۔
ہدایت نامہ جاری
بورڈ آف ریونیو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پنجاب بھر کے لوکل گورنمنٹ اداروں کو بھی مراسلے جاری کیے گئے ہیں。








