بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے دفتر کے باہر دھماکہ
بھارتی پنجاب میں بم دھماکہ
چندی گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے علاقائی دفتر کے باہر ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پارٹی کی عمارت بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحب کہنے لگے یار اچھا نہیں لگتا کہ سب بیگمات کے ساتھ آئے ہیں جبکہ ہم اکیلے۔ مار پڑے گی اُسے۔ آپ کو آ نا ہی نہیں چاہیے تھا.
دھماکے کی شدت
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد پورے شہر میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے بعد نئی مصیبت، بازار میں سبزیوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے
سیکیورٹی اور امدادی کارروائیاں
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ تاحال حکام کی جانب سے جانی نقصان کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کے وقت عمارت میں موجود افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
ذمہ داری کا اعلان
تاحال کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔








