سعودی شہزادی کا انتقال ہو گیا
سعودی شہزادی الجوہرا کا انتقال
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی شہزادی الجوہرا بنت فیصل بن عبداللہ العبدالرحمان آل سعود کے انتقال کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار کے وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
شہزادہ محمد بن سعود کی والدہ
سعودی شاہی دیوان کے مطابق، شہزادی الجوہرا شہزادہ محمد بن سعود بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ تھیں۔
نمازِ جنازہ کی تفصیلات
بیان کے مطابق، مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات عصر کی نماز کے بعد ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔








