پاک، چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا انعقاد، وفود کے تبادلے اور نیول تنصیبات کا دورہ

پاک، چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک، چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔

مشق کی تفصیلات

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشق 25 مارچ تا یکم اپریل تک منعقد ہوئی، مشق میں 5 روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرۂ عرب میں 2 روزہ سی فیز شامل تھی۔ پورٹ وزٹ میں پی این ایس تیمور نے پی ایل اے نیوی کے جہاز ڈاقنگ کا استقبال کیا، وفود کے تبادلے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا گیا۔

پیشہ ورانہ تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری چیلنجز پر پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور ینگ آفیسرز کا پہلا سیمینار بھی ہوا۔

مشقوں کی اہمیت

آئی ایس پی آر کے مطابق اہم مشقوں میں کثیر الجہتی خطرات کے خلاف فضائی دفاعی مشقیں شامل ہیں، پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ آپریشنز، روایتی جنگی مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل ہیں۔ مشقوں میں آپریشنل اور حربی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

اختتام پر مشترکہ پٹرولنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے اختتام پر بحیرۂ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ کی گئی، اس موقع پر دونوں بحری افواج نے علاقائی سمندری سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...