میکرون کی بیوی ان کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں اب بھی وہ دائیں جبڑے کی تکلیف سے باہر نکل رہے ہیں۔ ٹرمپ کا طنز

ٹرمپ کا میکرون پر طنز

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ’فرانس کے میکرون کو فون کیا، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں اور وہ ابھی تک جبڑے پر لگنے والے وار (تھپڑ) سے سنبھل رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کمی ریکارڈ

ماضی کی یادیں

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدر ٹرمپ نے میکرون کا مذاق اُڑایا ہو۔ اس سے قبل ڈیووس میں میکرون کی تقریر کے دوران ان کے ہوا بازوں جیسے سن گلاسز پہننے پر بھی ٹرمپ نے طنز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

ویتنام کا دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر حکام اور صحافی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ ریکارڈ کی جو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: الامین اکیڈمی جہاں CSS کی تیاری بالکل مفت کروائی جاتی ہے

ویڈیو کا تجزیہ

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کی شام ویتنام کے شہر ہنوئی میں جہاز کا دروازہ کھلا تو سامنے کھڑے بظاہر کوئی بات کرتے ایمانویل میکخواں کے چہرے کو ان کی اہلیہ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پرے دھکیلا۔

بعد ازاں انہوں نے بریگِٹ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن بریگِٹ میکرون نے سیڑھیوں کا جنگلہ پکڑ کر اترنے کو ترجیح دی۔ صدر میکرون نے صحافیوں کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف ہنسی مذاق تھا۔

بریگِٹ میکرون کا پس منظر

فرانسیسی خاتون اول بریگِٹ میکرون 72 سالہ ہیں اور صدر میکرون سے 24 سال بڑی ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات ہائی اسکول میں ہوئی تھی جب صدر میکرون کی عمر 15 سال اور بریگِٹ کی عمر 39 سال تھی۔ بعد ازاں 2007 میں دونوں نے شادی کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...