کفایت شعاری کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کفایت شاری مہم کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت مارچ میں 13 فیصد تک بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم امن سے بات کر رہے تھے ، وہ بندوق سے بات کرنا چاہتے ہیں تو آگے سے گولے سے بات ہوگی: مصدق ملک
مارچ کی فروخت کے اعداد و شمار
نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.44 ملین ٹن ہوگئی، سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ ہوگیا۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں او ایم سیز کی فروخت 12.40 ملین ٹن رہی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی سیلز میں 5 فیصد سالانہ اضافہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ سیلابوں سے ملکی معیشت کو جی ڈی پی کے 9اشاریہ 5فیصد سے زائد نقصان ہوا، وفاقی وزیر مصدق ملک
پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت
پیٹرول کی فروخت 0.67 ملین ٹن رہی جو کہ 16 فیصد سالانہ اضافہ کا مظہر ہے۔ ڈیزل کی فروخت 0.62 ملین ٹن رہی، جس میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فرنس آئل کی فروخت میں 98 فیصد ماہانہ کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کمپنیوں کی سیلز
پی ایس او کی سیلز 0.63 ملین ٹن رہیں جبکہ اٹک پیٹرولیم کی 0.11 ملین ٹن رہی۔








