پنجاب میں فی بھینس 30 روپے گوبر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی جائے گی، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوبر سے بائیو گیس تیار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ
ٹیکس وصولی کے طریقہ کار
روزنامہ دنیا کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 168 گوالہ کالونیز سے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ گوالہ کالونیز میں موجود بھینسوں کے فضلے کی صفائی اور کولیکشن پر فیس وصولی کی جائے گی۔ گوالہ کالونیز میں 50 لاکھ بھینسیں موجود ہیں، ابتدائی طور پر لاہور کی دو گوالہ کالونیوں پر ٹیکس وصولی کا فارمولہ طے کیا گیا ہے۔ ہربنس پورہ اور گجر پورہ گوالہ کالونیوں پر فی بھینس گوبر فیس وصولی کی جائے گی۔
گوالوں کی آمادگی اور حکومتی تصدیق
گوالوں نے گوبر ٹیکس دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوالہ کالونیوں سے گوبر کولیکشن کی مد میں فیس وصولی کی جائے گی۔








